the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ سے 30 کلومیٹر دور ملیح آباد کے رہنے والے کسان حاجی کلیم اللہ نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے نام پر اپنے آم کا نام رکھا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فیصلہ کے بعد حاجی کلیم اللہ کے دن پھر گئے ہیں اور اب انہیں فیصلے پر فکر ہے۔

پدم شری یافتہ حاجی کلیم اللہ کا کہنا ہے کہ اس موسم میں یوگی کا نام رکھنے کے بعد سے 'یوگی آم کی ڈیمانڈ زیادہ بڑھ گئی ہے۔قبل ازیں وہ وزیر اعظم مودی کے نام پر بھی آم کا نام رکھ چکے ہیں۔ حاجی کلیم اللہ نے بتایا کہ یوگی آم پتلا، لمبا اور خوبصورت ہے۔ جب آپ اسے دیکھیں گے تو آپ حیران ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے



ہیں۔

کلیم اللہ نے بتایا کہ انہیں ابھی تک 'یوگی آم کے ذائقہ کے بارے میں پتہ نہیں ہے، لیکن انہیں لگتا ہے کہ جب آم مکمل طور تیار ہو جائے گا ، تو دشهري کی طرح لذیذ ہوگا۔حاجی کلیم اللہ کے مطابق ابھی 'یوگی مینگو کو مکمل طور بازار میں آنے میں ایک ماہ سے زیادہ کا وقت لگ سکتا ہے، لیکن روزانہ ان کے باغ میں اس آم کے درختوں کو دیکھنے کے لئے لوگوں کو تانتا بندھنا شروع ہو گیا ہے۔

جب نیوز 18 / ای ٹی وی نے ان سے سوال کیا کہ وہ اپنے آم کو وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو دینے جائیں گے، تو حاجی نے جواب دیا کہ جب مکمل طور پر یہ آم تیار ہو جائے گا تو وہ وزیر اعلی سے وقت لے کر ان کو یہ آم ضرور دیں گے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.